text
stringlengths 5
1.18k
|
---|
توانائی کی کھپت کرنے والے مختلف حالات کی کارکردگی کی قدر و قیمت کی معیار بندی اور مینوفیکچرنگ کے عمل کے لئے اس نظام کے عملدرآمد کے ساتھ بجلی کھپت میں کمی کرکے کفایتی کھپت والے آلات کو فروغ دینے کی غرض سے بڑے پیمانے کی صنعتوں کے لئے توانائی کی بچت سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ |
اتحاد کا قومی دن اور اتحاد کے لئے دوڑ کا پروگرام ہندوستان میں ضلع نہرو یووا کیندروں نے منعقد کیا، جہاں ڈھائی لاکھ نوجوانوں نے شرکت کی۔ |
گھوگھا۔ دہیج کے مابین فیری سوراشٹر اور جنوبی گجرات کے کروڑوں ۔ کروڑو ں لوگوں کی زندگی کو نہ صرف آسان بنائے گا بلکہ انہیں اور قریب لے آئے گا۔ |
گزشتہ تین برسوں میںسرکاری زمرے کی جنرل بیمہ کمپنیوں یعنی اورینٹل انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹیڈ،نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹیڈ، یونائیٹیڈ انڈیا انشورنس کمپنی کے مجموعی منافع، مجموعی قدر اور مجموعی بازار حصے داری کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔ |
انڈس فوڈ کا انعقاد سال 2018 کے اوائل میں عمل میں آیا تھا ۔اس میں 43ملکوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ درآمد کاروں اور 320 ہندوستانی برآمدکاروں نے شرکت کی تھی اور تقریباً 650 ملین امریکی ڈالر کی تجارت کی تھی۔ ماکولات اور مشروبات کی انڈسٹری کے 12 زمروں سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی خریداروں اور ہندوستانی فروخت کنندگان نے تجارتی بات چیت کا ایک نادر موقع پایا تھا۔ انہوں نے بڑے برانڈوں ، پرائیویٹ لیول اور خام اشیاء کی تھوک خریداری سے متعلق گفتگو کی تھی ،جن کو ہندوستان بقیہ دنیا کو فراہم کر سکتا ہے۔ |
آخر میں ، میں ہندوستانی بحریہ کے آبدوز دستے کے بہتر مستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔ آپ ہمیشہ پانی پر حکومت کریں اور سمندروں کے بھگوان ورون ہمیشہ آپ پر مہربان رہیں۔ |
07 ملین ٹن کوئلہ روانہ کیا، جو اپریل 2017 میں سپلائی کئے گئے 35. |
نئی دہلی،6 فروریبیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ( بی پی آر اینڈ ڈی ) کل یہاں نیشنل پولیس مشن کے مائیکرو مشنز کی دوسری قومی کانفرنس کا اہتمام کرے گا۔ دو روزہ کانفرنس میں بہت سے موضوعات پر تبادلۂ خیا ل کیا جائے گا، جن میں ہنرمندی اور بنیادی سطح پر قابلیت، پولیس کے رویے میں تبدیلیاں، جنسی حساسیت ، ٹیکنالوجی بڑھانا اور کمیونٹی پولیسنگ جیسے موضوعات شامل ہیں۔ جموں و کشمیر کے سابق گورنر جناب این این ووہرا کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ |
پوری دنیا میں الگ تھلگ پڑ چکا ہمارا پڑوسی ملک اگر یہ سمجھتا ہے کہ جس طرح کے کام وہ کررہا ہے ، جس طرح سازشیں کررہا ہے ، اس سے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے میں کامیاب ہوجائے گا تو وہ خواب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھوڑ دے۔ وہ کبھی یہ نہیں کرپائے گا اور نہ کبھی یہ ہونے والا ہے۔ |
نئے بھارت کے اس راستے میں 21ویں صدی کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی جائے گی اور ایک طاقتور بھارت کی تعمیر کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔ |
بی پی سی ایل کوچی ریفائنری کا پیٹروکیمیکل کمپلیکس میک ان انڈیا پہل قدمی کی ایک شکل ہے جس کا مقصد درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔ پروپلین کشیدنی اشیاء اور پیٹروکیمیکل اور پولی یول پروجیکٹ متعدد ذیلی سطح کی صنعتوں کی حالت بدل دے گا۔ |
شری پد نائک ڈاک ٹکٹوں کے میلے کی تقریب میں شامل ہوئے |
تکنیکی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے کے مقصدسے ایم ایس ڈی ای کے تحت این ایس ڈی سی پیشہ ورانہ کاموں میں کیریئر کے لئے راہ ہموار کرنے کی خاطر کام کررہی ہے ۔ |
نائب صدر جمہوریہ نے قدیمی گواٹے مالا کے عالمی شہر وراثت کا دورہ کیا اور وراثت کے تحفظ کے بارے میں معلومات حاصل کی |
اس سلسلے میں ہدایات پر 02 اکتوبر، 2019 سے عمل در آمد کے ضمن میں وزارت ریلوے نے سرکلر جاری کیا ہے۔ اس سرکلر میں درج ذیل ہدایات دی گئی ہیں:۔ |
نئی دہلی،11جنوری 2019نیتی آیوگ اٹل اختراعی مشن(اے آئی ایم) کے ذریعے سوامی وویکانند کے یوم پیدائش، جو کہ نوجوانوں کے لئے قومی دن کے طورپر بھی منایا جاتا ہے، کی ماقبل شام کو ‘‘اٹل ٹنکرنگ لیب ہینڈ بُک-‘‘نئی دشائیں ، نئی نرمان، نیا بھارت’’ کا اجراء عمل میں آیا، تاکہ ملک بھر میں ٹنکرنگ اور اختراع کے جذبے کو فروغ دیا جاسکے۔ |
نئی دہلی 25اگست ؛ داخلی امور کے وزیر مملکت ہنس راج گنگا رام اہیر نے کل جموں و کشمیر میں بھارت- پاکستان بین الاقوامی سرحد پر رام گڑھ میں چملیال بیرونی سرحدی آؤٹ پوسٹ کا دورہ کرکے بھارت -پاکستان سرحد پر عملی چوکسی کا جائزہ لیا۔ جناب اہیر کا خیرمقدم بی ایس ایف کی چوکی پر فورس کی روایات کے شایان شان طور پر کیا گیا اور بی ایس ایف جموں فرنٹئیر کے آئی جی، جناب رام اوتار، آئی جی پولیس، ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ، ڈویژنل کمشنر ،جناب مندیپ بھنڈاری، سانبا کی ڈپٹی کمشنر ،محترمہ شیتل نندا اور مہذب معاشرے کے دیگر نمائندگان نے وزیر موصوف کا استقبال کیا۔ |
جاپان کے وزیر دفاع کی وزیراعظم سے ملاقات |
39کروڑروپے کی رقم جاری کی جاچکی ہے ۔ گذشتہ مالی سال کے دوران 41نمونہ گاؤں کی مربوط ترقی کے لئے 92. |
ہمیں صاف ستھری ، سبز اور اہل توانائی ،کم شرحوں پر لوگوں تک پہنچانی ہے۔ ہمیں سبھی کے لئے گھر کے مقصد کو ان کروڑں کنبوں تک پہنچانا ہے، جنہیں آج بھی اپنے گھر کا انتظار ہے۔ ہمیں ایک ایسے جدید ہندوستان کی تعمیر کرنی ہے ،جو باصلاحیت لوگوں کا اور ان کی قابلیت کو استعمال میں لانے کے لئے وسیع مواقع والا ملک ہو۔ |
بھارت ماتا کی ۔جئے |
83 بی سی ایم ہے، ان ذخائر میں دستیاب مجموعی ذخیرہ 4. |
4-فلم صحافی پدم راج نایر |
قومی خطہ راجدھانی (این سی ٹی) دہلی کی حکومت کے چیف سکریٹری |
انڈین فارن سروس کے زیر تربیت افسروں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات |
ریاست میں ناگزیر حالات اور خراب صورتحال کی وجہ سے مئی 2013ء میں منظور کردہ خصوصی پیکیج پر پوری طرح عمل درآمدنہیں کیا جاسکا، اس لئے اب ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ پہلے سے منظورشدہ خصوصی پیکیج پر عمل درآمد کے پروگرام میں مالی سال 19-2018ء سے مالی سال 23-2022ء تک پانچ سال تک کے لئے توسیع کرنے پر غور کریں۔ اس کے علاوہ وہ اس بات پر بھی غورکرے کہ ریاست جموں و کشمیر میں ضرورت کی بنیاد پر مختص شدہ فنڈز کو توسیع شدہ مدت کے دوران غریبی کے تناسب سے جوڑے بغیر ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے لئے رقمیں دینے کا سلسلہ جاری رکھے۔ |
2۔ بصری معذوری (نابینا پن اور کمزور نظر ) |
راشٹریہ سمتا پارٹی (سیکولر) |
میں آپ کے لئے بھارت سے گرم جوشانہ مبارکباد لے کر حاضر ہوا ہوں ۔ میں بذات خود اپنے اور اپنے وفد کے لئے آپ کے گرم جوشانہ خیر مقدم اور آپ کی شفقت کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ میرے ساتھ ایوان زیریں کے رکن محترم وزیر جناب کرشن پال گرجر اور ایوان بالا کے اراکین جناب کے سریش اور ایوان زیریں کے رکن جناب وی مرلی دھرن بھی موجود ہیں۔ |
امورد اخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگارا اہیر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ |
دونوں فریقوں نے یوکرین کے ایوان تجارت و صنعت،یوکرینین نیشنل کمیٹی آف آئی سی سی، یو کرینین یونین آف انڈسٹریلسٹس اینڈ انٹر پریون اور ہندوستان کی تجارتی تنظیموں اور ایکسپورٹ پرموشن کونسلوں کے درمیان تعاون کے قیام اور اسے برقرار رکھنے کے عمل میں ہر ممکنات تعاون دینے پر اتفاق کیا۔تاکہ بزنس سے بزنس (بی ٹو بی) تعلقات قائم کئے جاسکیں۔ |
جناب نائیڈو نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ماہرین تعلیم، ترقی کی پالیسی ، صنعتی تحقیق اور مسائل کا جدید حل تلاش کرنے میں کافی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے ہندوستان میں تحقیق کے کلچر کو بڑھانے میں خصوصاً انسالوینسی اور دیوالیہ پن سے متعلق معاملات میں ماہرین تعلیم اور صنعت کے درمیان اسی طرح کے اور مزید فعال اشتراک کی اپیل کی۔ |
ہیری ٹیج ریسورٹ - ہمپی |
انڈمان نکوبار جزائر |
پیوش گوئل ای-کامرس اور ڈیٹا لوکلائزیشن کے موضوع پر صنعتی حصص داروں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے |
راجستھان میں کشن گڑھ باس کے مقام پر اقلیتی امور کی وزارت کی امداد سے عالمی معیار کا ایک تعلیمی ادارہ قائم کیا جائے گا |
آزادی کے 70 برسوں میں جتنے ایمس منظور کئے گئے یا بنائے گئے ہیں اس سے زیادہ گزشتہ چار برسوں میں منظور کئے گئے ہیں۔ ملک میں 13 نئے ایمس کا اعلان کیا گیا ہے جس میں سے آٹھ پر کام شروع ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 15میڈیکل کالج میں سپر اسپیشلٹی اسپتالوں کا تعمیراتی کام رفتار پر ہے۔ |
لائف انشیورینس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) پنشن کی ادائیگی یا لے آؤٹ کے لئے پنشن فنڈ منیجر کے طور پر ذمہ دار ہوگی۔ |
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ، جل شکتی کی وزارت: |
93 کلو میٹر طویل دہلی میٹرو کے مرحلہ 4 پر وجیکٹ کے شروع کرنے میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک عوامی ٹرانسپورٹ نظام، فضائی آلودگی سے نمٹنے، شہر کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے اور لوگوں کو ایک قابل انحصار موبلٹی پلیٹ فارم فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں بھی این سی آر شہروں میں بہت زیادہ توسیع ہونے جارہی ہے، کیونکہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور بلبھ گڑھ میں نئے سیکشن کھلیں گے۔ |
ریاستی اور مرکزی ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے داخلہ سکریٹری نے متعلق حکام کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کوئی بھی جانی نقصان نہ ہو اور بنیادی ڈھانچے کو کم سے کم نقصان پہنچے، تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے راحت کیمپوں میں لازمی خوردنی اشیا، خوراک، پینے کا پانی اور ادویہ دستیاب کرانے کے انتظامات اور بجلی ، ٹیلی مواصلات اور صحت جیسی لازمی خدمات کو یقینی بنانے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا انہیں کسی بھی صورت میں ہونے والے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کرکے انہیں بحال کردیا جائے۔ |
نئی دہلی، 6 فروری 2018، چلی کے ٹائنین کے چیمبر کے صدر جناب فیڈل ایسپنوزا کی سربراہی میں جمہوریہ چلی کے ایک پالیمانی وفد نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ |
مرکز، ریاست اور مقامی حکومت کے درمیان شراکت کو بڑھانا۔ |
سرکاری شعبے کے اداروں اور سرکاری شعبے کے بینکوں میں ریزوریشن |
اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معاون اشیا اور امدادی آلات: |
اے آئی ایم اے ملک میں مینجمنٹ کا ایک اہم ادارہ ہے جو ٹیسٹنگ، فاصلاتی تعلیم، صلاحیت کے فروغ، تربیت، ریسرچ، اشاعت اور انتظامی ترقیاتی کاموں جیسے شعبوں میں مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔ |
بھارتیہ جن کرانتی دل |
لداخ خطہ میں سڑک رابطہ |
جل جیون مشن کے تحت ہر گھر جل (پائپ کےذریعے پانی کی سپلائی) تمام تر دیہی کنوں تک 2024 تک یقینی بنائی جائے گی۔ |
ہندوستان اور چین نے ہندوستانی تیکھے کھانوں کی برآمدات کے لئے پروٹوکول پر دستخط کئے |
آج دو چیزوں کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانی ہے۔ |
الہ آباد بینک |
‘سال کے بہترین بندرگاہ’کے زمرے کے تحت متعدد پیرامیٹرس مثلاسامان کی مقدار ، سال درسال اضافہ، توسیعی منصوبے، نئے اقدامات،کس قسم کے جہازوں کی آمدورفت ہوئی،سازوسامان کو قابو کرنے کا عمل ،ای تجارت اور صارفین کی تسلی کے لحاظ سے بندرگاہوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ جواہرلعل نہرو پورٹ ٹرسٹ نے مذکورہ تمام پیرامیٹرس میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔خواہ یہ ایک مالی برس کے دوران کنٹینر کے بندوبست میں پانچ ملین ٹی ای یو کے سنگ میل کو عبور کرنا ہو یا متعددپروجیکٹوں کی پیش رفت مثلا چوتھے ٹرمینل میں جاری ترقی ، بڑے سڑک بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی پروجیکٹ،نیوی گیشنل چینل کا جال،خشک بندرگاہوں کی ترقی، جے این پی ٹی-ایک خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ)پروجیکٹ، خدمات کی خودکاری اور ڈیجیٹائیزیشن اور بندرگاہ کی توسیع پر مرکوز اسی طرح کے متعدد اقدامات اورآپریشن کی صلاحیتوں میں اضافہ کرناہو۔ |
ڈاکٹر سنگھ نے سینٹرل سیکریٹریئٹ کے دفتری طریقہ کار کو پوری طرح سے بدلنے پر زور دیا، تاکہ سینٹرل سیکریٹریئٹ آفس مینول پروسیجر 2019 کے اشاعت کے ساتھ سینٹرل سیکریٹریئٹ ڈیجیٹل ایج کی مانگ پوری کی جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں فراہم کی جارہی ای-سروسیز کی خوبی پرجائزے کے ایک بینچ مارک کے طورپر ہندوستان کا پہلا قومی ای سروس ڈیلیوری اسسمنٹ شائع کرنا ، 10 سیکٹروں اور 50 انڈیکیٹرز کو کور کرنے والے ریاستوں کے گُڈ گوورننس کی اشاعت دیگر ترجیحات ہیں۔ ترجیحات میں ہند سرکار کے متعلقہ دفاتر اور ذیلی دفاتر میں ای- آفس کی وسعت اور ریاستی سیکریٹریئٹ میں ای آفس پروگرام لاگو کرکے ریاستی سیکریٹریئٹ کے سدھار کے لئے ریاستی سرکاروں کے ساتھ صلاح و مشورہ شامل ہیں۔ |
54 لاکھ اقدامات پانی کے تحفظ اوربارش کے پانی کو جمع کرنے سے معلق ہیں جبکہ 20 ہزار اقدامات کا تعلق پانی کے روائتی ذرائع کے احیا کے بارے میں اور 65 ہزار سے زائداقدامات پانی کے دوبارہ استعمال سے متعلق اور 1. |